پاکستان ایران مشترکہ سرحدی کمیشن اجلاس 9 اور 10 نومبر کو تہران میں ہوگا

اسلام آباد /تہران (آئی این پی) پاکستان اور ایران میں مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے افواج کے درمیان رابطے اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور دیگر ایشوز پر بات چیت کیلئے پاک ایران مشترکہ سرحدی کمیشن کا اجلاس 9 اور 10نومبر کو تہران میں ہوگا‘ اجلاس میں پاکستان اور ایران کی سرحدی فورسز کے سربراہان جن میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل اعجاز شاہد کرینگے۔ اجلاس میں ایران کی طرف سے حالیہ پاکستانی علاقوں کی خلاف ورزیوں پر پیدا کشیدگی کے خاتمے اور دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے حوالے سے اہم فیصلے ہونگے۔

سرحدی کمیشن اجلاس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...