الیکشن ٹربیونل این اے 154 میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف جہانگیر ترین کی عزرداری کی سماعت 6 نومبر کو کرےگا

Nov 03, 2014

ملتان (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ ملتان کا الیکشن ٹریبونل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں مبینہ دھاندلیوں کیخلاف جہانگیر ترین کی انتخابی عذرداری کی 6 نومبر کو سماعت کریگا۔ نادرا کی طرف سے اس حلقہ کے بارے میں تیار کی گئی رپورٹ ٹریبونل کو پیش کی جائیگی۔ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں اس حلقہ انتخاب میں 2 لاکھ 18 ہزار سے ووٹ ڈالے گئے تھے جن میں سے ایک لاکھ 22 ہزار 533 ووٹ ناقابل شناخت قرار دیدیئے گئے ہیں۔ جبکہ 728 افراد کی جانب سے کم از کم دو بار ووٹ ڈالا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف 73ہزار ووٹوں کی تصدیق کی جا سکی ہے جبکہ 189 افراد کے ووٹ بھی انگوٹھے کے دستیاب نشانات کے حامل افراد نے نہیں ڈالے تھے اور 14پولنگ سٹیشنز کے بیلٹ باکس ہی دستیاب نہیں ہیں۔ نادرا نے یہ رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو ارسال کر دی ہے جو 6نومبر کو ہونے والی آئندہ سماعت پر اس کا جائزہ لے گا۔
عزرداری کی سماعت

مزیدخبریں