سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد کی مدت ملازمت کی توسیع کل ختم ہو جائیگ ینئے سیکرٹری کیلئے 3 نام بھجوانے کا امکان

Nov 03, 2014

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن کے سیکرٹری اشتیاق احمد کو ریٹائرمنٹ کے بعد دی گئی تین سالہ توسیع کا معاہدہ کل 4 نومبر کو ختم ہوجائے گا‘ الیکشن کمشن نے نئے سیکرٹری کی تقرری کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تین نام طلب کئے تھے توقع ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے 5نومبر کو الیکشن کمیشن کو نئے سیکرٹری کے لئے تین نام بھجوائے جائینگے۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نئے سیکرٹری کا دیگر ارکان کی مشاورت سے فیصلہ کرینگے۔ اشتیاق احمد خان کو تین سال قبل ساٹھ سال عمر پوری ہونے پر پہلے دو سال اور پھر ایک سال کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔
سیکرٹری الیکشن کمشن

مزیدخبریں