اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے یکم اکتوبر 2013ء تا ستمبر 2014ء کے عرصہ کے دوران 2 ارب 6کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم وصول کی اور بجلی کے نادہندگان سے 3 ارب روپے وصول کرکے بجلی کمپنیوں کو دیئے گئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران رضا کارانہ واپسی انکوائری کے مرحلے میں اور پلی بارگین کے مرحلے میں نیب نے مختلف مقدمات میں 2063 ملین روپے کی رقم وصول کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2013-14ء کے دوران بجلی کے بل کے نادہندگان سے تین ارب روپے بلاواسطہ وصول کرکے متعلقہ تقسیم کار کمپنیوں کو واپس کردیئے۔
نیب وصولیاں
نیب نے ایک سال میں 2 ارب 6کروڑ 30لاکھ روپے کی وصولیاں کیں، بجلی کے نادہندگان سے 3ارب وصول کرکے متعلقہ کمپنیوں کو دئیے
Nov 03, 2014