اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن اسلام آباد میں وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس نے کروڑوں روپے کے قیمتی پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، دھوکہ دہی اورخورد برد کے الزامات میں 30 سے زائد اعلیٰ افسران کے خلاف انکوائریاں شروع کر دیں۔، متعدد انکوائریاں سیاسی دباﺅ کی وجہ سے تاخیر ‘30 میں سے 13تحقیقات دسمبر 2012 سے التواءکا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پی ایچ اے کے سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ شفیق اے شہزاد کے خلاف غیر قانونی اور بوگس الاٹمنٹ کے 4 الزامات ہیں، جن کے خلاف انکوائری ابھی جاری ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 10سے زائد انکوائریاں آئندہ 2 ہفتوں تک مکمل ہو جائیں گی۔
وزارت ہاﺅسنگ/ انکوائری
وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کا پاکستان ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن میں ملوث افسروں کیخلاف پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، انکوائری شروع
Nov 03, 2014