چیچہ وطنی (ایس اے ساجد) 13دن زیرِزمین رہنے کے بعد پراسرار موٹر سائیکل سوار جنونی نوجوان نے یکم نومبر ہفتہ کی شب گﺅشالہ کی رہائشی ایک خاتون (ر) کو اس وقت چھرا مار کر زخمی کردیا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ گھر واپس جا رہی تھی۔ڈی پی او ساہیوال سید خرم علی پہلے ہی ملزم کی گرفتاری پر دو لاکھ روپے انعام مقرر کر چکے ہیں۔ ستمبر اور اکتوبر کے دوران جنونی نوجوان 8 خواتین کو زخمی کر چکا ہے۔ پولیس پکڑنے میں نا کام رہی ہے۔پراسرار نوجوان نے 6اکتوبر 2013ءکو پہلی واردات کا ارتکا ب کیا تھا اور پے درپے وارداتیں کر کے 20 سے زائدطالبات وخواتین کو ز خمی کر دیا تھا۔ پولیس نے زخمی خواتین کے بیانات کی روشنی میں آئیڈینٹی کاسٹ کے ماہرین کی مدد سے ملزم کے خاکے تیار کروائے ان ماہرین میں سعودی ماہرین بھی شامل تھے۔ خاکوں سے ملتے جلتے تین نوجوانوں کو شبیہہ میں شامل تفتیش بھی کیا گیا لیکن اصل ملزم انڈر گراو¿نڈ ہو گیا اور 10ماہ تک روپوش رہنے کے بعد دوبا رہ حرکت میں آ گیا۔ عوامی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مجرم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
جنونی نوجوان