دبئی ابو ظہبی (آئی این پی)یونس خان نے سیریز میں 10 سے زائد قومی اور بین الاقوامی ریکارڈ بنائے اور توڑے۔دبئی میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر یونس خان پاکستان کی طرف سے نا صرف سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے بلکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنا کر ہر ٹیسٹ ٹیم کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے، یونس خان نے ابو ظہبی ٹیسٹ میں بھی ڈبل سنچری بنا کر اپنی سنچریوں کی مجموعی تعداد 27 تک پہنچادی۔ دبئی میں دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر یونس خان 40 سال بعد نیوزی لینڈ کے گلین ٹرنرکے بعد آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔ یونس خان بھارتی کرکٹر ماسٹر ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ گئے۔یونس نے اب تک 93 ویں ٹیسٹ کی 165 اننگز میں 27 سنچریاں کی ہیں او رانکی اوسط 6 اننگز فی سنچری ہے جبکہ بھارتی سٹار ٹنڈولکر جن کے پاس ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ ہے ۔ یونس نے ٹنڈولکر کا دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 403رنز سے کسی بلے باز کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی 468 رنز بنا کر توڑ دیا۔ یونس خان نے آسٹریلیا کےخلاف تیسری وکٹ کیلئے شراکت داری کا 34 سال پرانا تسلیم عارف اور جاوید میانداد کا 223 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ 1980ءکی پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں فیصل آباد ٹیسٹ میں تسلیم عارف اور جاوید میانداد نے 223 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی جس کو یونس خان نے اظہر علی کےساتھ مل کر ابوظہبی ٹیسٹ میں 236 رنز بنا کر توڑ ڈیا۔یونس خان پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ بار 150 رنز کا ہندسہ عبور کرنے کےساتھ سب سے زیادہ 11 بار 100 رنز کی شراکت داری کرنےوالے بلے باز بن گئے‘یونس خان ٹیسٹ میں پاکستان کی طرف سے میانداد کی 6 ڈبل سنچریوں کے بعد5 ویں ڈبل سنچری بنانےوالے دوسرے بلے باز بن گئے اسی طرح وہ یونس خان 37 سال کی عمر میں ڈبل سنچری بنا کر یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے سب سے عمر رسیدہ بلے باز بھی بن گئے۔