لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری پریمیئر فٹبال لیگ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ آرمی اور پی آئی اے کے درمیان میچ برابر رہا جبکہ کے الیکٹرک کے کے آر ایل کو شکست سے دوچار کر دیا۔ پہلا میچ آرمی اور پی آئی اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرا میچ کے الیکٹرک اور کے آر ایل کے درمیان کھیلا گیا جس میں سخت مقابلے کے بعد کے الیکٹرک نے دو کے مقابلے تین گول سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے محمد رسول، سنڈے ابیونی اور محمد عیسٰی نے ایک ایک گول کیا جبکہ کے آر ایل کی جانب سے مرتضٰی اور عبدالصمد نے ایک ایک گول کیا۔