قائداعظم ٹرافی سلور، لاہور ایگلز کی شکستوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی سلور کا چوتھا راﺅنڈ مکمل ہو گیا۔ لاہور ایگلز کی شکستوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ‘حبیب بینک اور کے آر ایل کی ٹیموں نے میچز جیت لیے ‘ دو میچوکا نتیجہ نہ نکلا۔ لاہور ایگلز ٹیم نے 374 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز 21 رنز بغیر کسی نقصان کے آغاز کیا۔ پوری ٹیم 147 پر آﺅٹ ہو گئی۔ پی ٹی وی ٹیم نے ا 226 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔کے آر ایل نے اننگز اور 51 رنز سے حیدر آباد ٹیم کو شکست دی۔ حبیب بینک نے بہاولپور سٹیگ کو 9 وکٹوں سے مات دی۔سیالکوٹ سٹالینز اور سٹیٹ بینک‘ ایبٹ آباد اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کے درمیان میچ بے نتیجہ رہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...