تہران (بی بی سی) ایران میں مردوں کا والی بال میچ دیکھنے کے الزام میں گرفتار 25 سالہ ایرانی نژاد برطانوی خاتون غنچہ قوامی کے وکیل کے مطابق ان کی موکلہ کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ رواں سال جون میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مردوں کا والی بال میچ دیکھنے سٹیڈیم گئیں تھیں۔ انہیں نظام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور تہران کی جیل میں رکھا گیا ہے۔