جماعة الدعوة پر پابندی کا فیصلہ نہیں کیا: نثار پیمرا کو کوئی ہدایت نہیں کی: ترجمان وزارت داخلہ

Nov 03, 2015

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے وفاقی حکومت نے جماعت الدعوة پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ انہوں نے یہ بات پیر کی شام اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کی بریفنگ کے بعد ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا جماعت الدعوة پرکوئی پابندی عائد کی گئی ہے‘ تو انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ دریں اثناءوزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے وزارت داخلہ نے پیمرا کو جماعت الدعوة کے بارے میں کسی قسم کی ہدایت بھیجی ہے اور نہ ہی قانونی طور پر وزارت داخلہ ایسی کوئی ہدایت بھیج سکتی ہے۔ وزارت داخلہ کے حوالے سے خبر ٹیلی کاسٹ کرنا حقائق کے منافی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے وزارت داخلہ کی وضاحت کے باوجود بھی بار بار وزارت داخلہ کے حوالے سے خبر چلائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں