لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گذشتہ روز جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کا 8 گھنٹے طویل دورہ کیا اورکئی جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ نے رحیم یار خان میں ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت تعمیر کی جانے والی سڑک کا افتتاح کیا۔ کوٹ سمادھا تا سونک 11 کلومیٹر طویل سڑک تعمےر کی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے سڑک کی تعمیر و بحالی کے پروگرام کے دوسرے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سڑک کا معائنہ بھی کیا اور بستی کے لوگوں سے انفرادی ملاقات کی۔ وہ لوگوں میں گھل مل گئے۔ وزیراعلیٰ نے تحصیل خانپور کے چک نمبر 63 میں پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ شہباز شریف نے گورنمنٹ ہائی سکول رحیم آباد تحصیل صادق آباد کا اچانک دورہ کےا۔ وزےراعلیٰ نے رحےم ےار خان مےں خواجہ فرےد انجےنئرنگ اےنڈ انفارمےشن ٹےکنالوجی ےونےورسٹی کا دورہ کےا اور ہداےت کی کہ کام جلد مکمل کےا جائے۔ وزےراعلیٰ نے مےانوالی قرےشاں مےں اےم اےن اے مخدوم خسرو بختےار کی رہائش گاہ اور صادق آباد کی تحصےل رحےم آباد مےں عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کےا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پینے کے صاف پانی اور دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے انقلابی پروگرام کا سب سے زیادہ فائدہ جنوبی پنجاب کو ہوگا۔ سڑکو ںکی تعمیر و بحالی اور صاف پانی کے منصوبوں کے ساتھ بجلی کی کمی دور کرنے کے منصوبوں پر بھی دن رات کام ہو رہا ہے۔ ہم ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کریں گے اور 2018ءتک کئی سو کلو میٹر طویل سڑکوں کا جال بچھا دیا جائے گا۔ چین کے تعاون سے لگنے والے توانائی کے منصوبوں سے آئندہ 2 برس میں 7 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی۔ صنعتیں رواں دواں ہوں گی، زراعت سرسبز ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صادق آباد کے علاقے رحیم آباد میںعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ پینے کا صاف پانی عوام تک ہر صورت پہنچے گا اور میں اس وقت تک یہاں آتا رہوں گا جب تک ہر گھر میں پینے کا صاف پانی نہیں پہنچ جاتا۔ پینے کے صاف پانی اور ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ ”پکیاں سڑکاں۔ سوکھے پینڈے“ پروگرام دیہی معیشت کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے رحیم یار خان میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے محنت، شفافیت، دیانت اور ایمانداری کو ووٹ دیا ہے اور ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے والوں کا بہت وقت ضائع کیا ہے۔ عوام نے جھوٹ، الزام تراشی اور دھرنوں کی سیاست کو رد کر دیا ہے۔ پنجاب میں لوکل باڈیز کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں عوام نے یہ پیغام دیا ہے کہ ان کو مسلم لیگ کے لیڈر نواز شریف کی ذات پر مکمل اعتماد ہے۔ پاکستان کی ساکھ کو بحال کرنا ہے تو اسے پا¶ں پر کھڑا کرنا ہوگا۔ ملک کی تقدیر بدلنی ہے تو پہلے اپنے آپ کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھرنے والوں کا خود دھڑن تختہ ہو گیا ہے اور انشاءاﷲ پاکستان ترقی کرے گا اور یہی ہمارا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں اور عہدیداروں کی شبانہ روز محنت عوامی خدمت اور عوام کی والہانہ محبت کے باعث بلدیاتی الیکشن میں تاریخی فتح ہوئی۔ عوام نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انشاءاللہ عوام کے اعتماد کی لاج رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے 2018 کے عام انتخابات میں بھی عوام مسلم لیگ (ن) کو اسی طرح عزت سے نوازیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیکیج پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے جسے پاکستان کے 18 کروڑ عوام کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی اولین ترجیح لوگوں کو علاج معالجے اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی ہونی چاہئے۔ وزیراعلیٰ نے تحصیل خانپور کے چک نمبر63میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جا رہا ہے اور 2018ءسے پہلے چار کروڑ افراد کو صاف پانی مہیا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان منصوبوں پر آئندہ تین سالوں کے دوران 60ارب روپے خرچ ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاست خدمت کے ذریعے ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل خانپور میں پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے 28پلانٹس لگائے جائیں گے جن پر 28کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غلط کام اور کرپشن کرنے والوںکےخلاف سخت کارروائی ہو گی۔