پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے:صدر ممنون

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش ملک ہے اورپاکستانی سفیروں کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں حکومت کی لبرل پالیسیوں کو بیرونِ ملک اجاگر کریں۔یہ بات صدر مملکت نے کویت کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر غلام دستگیر سے ملاقات کے دوران کی جنہوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں کویت سے مزید تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ کاروباری اور ثقافتی وفود کے تبادلے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور افراد سے جڑے ہوئے ہیں۔صدر مملکت نے پاکستان کے کویت کے لیے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے مفاد ات اور کویت میں بسنے والے سمندر پارپاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھیں۔دریں اثناء صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تربیتی اداروں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے حادثات سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ صدر مملکت نے یہ بات یونیورسٹی آف ڈبلن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی بھی موجود تھے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افضل لالہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...