اسلام آباد (آن لائن) ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے اپنے استعفوں کی واپسی کے موقع پر جے یو آئی کی کوششوں کا ذکر تک نہیں کیا اور سارا کریڈٹ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو دیدیا ۔ سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے طاہر مشہدی نے ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم سمیت حکومتی ٹیم کا بھرپور شکریہ ادا کیا مگر مولانا فضل الرحمن کا ذکر تک نہیں کیا۔
طاہر مشہدی نے استعفوں کی واپسی کا کریڈٹ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو دیدیا، فضل الرحمن کا ذکر نہ کیا
Nov 03, 2015