لاہور (نامہ نگار) پنجاب کے 12 اضلاع میں انتخابی فتح منانے کیلئے ریلیاں اور جلوس نکالنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ضابطہ فوجداری 1898 زیردفعہ (6)144 اسلحہ کی نمائش‘ اسلحہ لیکر چلنے اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ پابندی کا اطلاق لائسنس یافتہ اسلحہ پر بھی ہوگا۔ سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی طرف سے جاریکردہ حکم نامے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور 4 نومبر تک نافذ العمل رہیگا۔
12 اضلاع میں بھی انتخابی فتح منانے کیلئے ریلیوں، اسلحہ ساتھ لیکر چلنے نمائش، ہوائی فائرنگ پر پابندی
Nov 03, 2015