صحافیوں پر مظالم کیخلاف عالمی دن منایا گیا، پیرس کی سڑک پاکستانی جرنلسٹ سلیم شہزاد سے منسوب

لاہور+ اسلام آباد(صباح نیوز) صحافیوں پر مظالم اور انصاف کی عدم فراہمی کے خاتمے کیلئے صحافیوں کا عالمی دن منایا گیا ۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کے مطابق پاکستان ان 14 ممالک کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہے جہاں صحافیوں کے قاتل نہیں ملتے۔ ادھر صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز نے پیرس کی 12 شاہراہوں کو ایسے صحافیوں کے نام منسوب کیا ہے جو قتل، تشدد یا گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں۔ جن شاہراہوں کا نام تبدیل کیا گیا ہے ان پر ان ممالک کے سفارتخانے واقع ہیں جہاں متاثرہ صحافیوں کو ناکردہ جرائم کی سزائیں دی گئیں۔ پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ جس سڑک پر واقع ہے اسے صحافی سلیم شہزاد کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ رپورٹرز وِد آئوٹ بارڈرز کے مطابق اس عمل کا مقصد ان ممالک کی ناکامی کو دنیا کے سامنے لانا ہے جنہوں نے صحافیوں کے خلاف ہونے والے جرائم پر کوئی کارروئی نہیں کی اور انہیں یاددہانی کروانا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔ 11 نومبر کو پیرس میں ایک تقریب بھی ہوگی جس میں فرنچ اعلیٰ حکام او پاکستانی سفیر غالب اقبال شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن