گجرات: غربت، میاں بیوی کی بچوں سمیت ٹرین کے آگے لیٹ کر خودکشی کی کوشش

گجرات (نامہ نگار) میاں بیوی کی تین بچوں سمیت ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ کر خودکشی کی کوشش، پولیس نے بچا لیا۔ تفصیل کے مطابق شادیوال پھاٹک پر غربت سے تنگ معذور شخص منیر انصاری نے گھریلو حالات اور بچوں کی فاقہ کشی اور اپنی معذوری سے تنگ آکر بیوی شمیم اختر ، کمسن بچوں 6 سالہ طلحہ ، 9 سالہ کائنات ، 11سالہ عاصم علی کیساتھ شادیوال پھاٹک کے قریب ٹرین تلے آکر خودکشی کرنیکی کوشش کی تو لوگوں نے شور مچا دیا جس پر پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر انہیں ٹرین تلے آنے سے چند لمحے پہلے بچا لیا۔ محلہ چاہ ترہنگ کے 45 سالہ منیر انصاری کی ٹانگ معذوری کے باعث خراب ہو چکی ہے جس کی وجہ سے وہ بچوں کیلئے روزگار نہیں کما سکتا جس پر اُس نے بھوک غربت سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی منیر انصاری کی بیوی شمیم کے مطابق خاوند کی معذوری کے باعث کچھ ماہ وہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی رہی مگر منیر نے ایسا کرنے سے منع کر دیا جس پر بچے بھوکے پیاسے بلکتے رہتے تھے جنہیں ایسی حالت میں نہ دیکھ سکنے پرجانیں ہی ختم کرنیکا فیصلہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...