پاکستان میں 2001ء سے اب تک 47 صحافیوں کو قتل کردیا گیا

Nov 03, 2015

لاہور (نیشن رپورٹ) پاکستان میں صحافیوں کی صورتحال تشویشناک ہے اور ان کے عدم تحفظ کا عالم یہ ہے کہ 2001ء کے بعد سے اب تک میڈیا سے متعلق 47 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے۔ میڈیا ورکرز کی سیفٹی کے حوالے سے پاکستان پریس فائونڈیشن کی جاری رپورٹ کے مطابق 164 میڈیا ورکرز کو زخمی، 88 پر حملے کئے گئے۔ 21 افراد کو اغوا کیا گیا۔ 40 میڈیا ورکرز کو یرغمال بنایا گیا۔ میڈیا کے 24 افراد خطرناک اسائنمنٹس کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔ میڈیا ورکرز پر تشدد کے 1384 کیسز میں سے صرف 2 میں سزا سنائی گئی۔ دوسری طرف صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اکثر لوگ ٹرائل سے محفوظ رہے ہیں اور ان کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی گئی۔ سب سے زیادہ 21 افراد بلوچستان، 19 خیبر پی کے اور فاٹا، 15 سندھ، 4 پنجاب اور 3 افراد کو اسلام آباد میں قتل کیا گیا۔ 

مزیدخبریں