راولپنڈی : مزید 124 افراد ڈینگی کا شکار، پشاور میں مریض دم توڑ گیا

راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو چوبیس افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے ، جبکہ پشاور میں مریض دم توڑ گیا۔مریضوں کی مجموعی تعداد ساڑھے تین ہزار تک پہنچ گئی ۔راولپنڈی میں دن میں دو بار سپرے سمیت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تمام اقدامات ڈینگی وائرس کی صورتحال میں بہتری نہ لا سکی ۔ مریضوں میں زیادہ تر تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے ۔ رواں برس قاتل مچھر دس افراد کی جان لے چکا ہے ۔



ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...