سینٹ سیشن 2 ہفتے جاری رہے گا پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی + این این آئی) سینٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا سینٹ کا 121 واں سیشن 2 ہفتوں تک جاری رہے گا۔ نجی ممبران بل سمیت دیگر بل تحریک التوا اور قومی اہمیت کے معاملات زیرغور لائے جائیںگے۔ سینٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زیرصدارت ہوا ۔ مزیدبراں سیشن کیلئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔چیئرمین سینٹ نے احمد حسن‘ ایم حمزہ اور جہانزیب جمالدینی کے ناموں کا اعلان کیا۔
سینٹ/ 2 ہفتے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...