کراچی(آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عباسی شہید ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس فریدالدین پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسلحہ ایکٹ کے تحت گرفتار کئے گئے عباسی شہید ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس فرید الدین پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے خود پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کردیئے جس کے بعد عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کو 17 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔
فرد جرم