کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیم کے تشدد کیخلاف طالبات نے انوکھا احتجاج کیا۔ انہوں نے وکٹ لگاکر خوب کرکٹ کھیلی، چوکے چھکے لگائے۔ طالبات کے اس انوکھے احتجاج کو کوریج دینے کیلئے میڈیا جامعہ کراچی پہنچا تو میڈیا کی یہ جرا¿ت گارڈز کو ایک آنکھ نہ بھائی اور وہ صحافیوں پر ٹوٹ پڑے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کرکٹ میچ کھیلنے کے دوران طالبات نے تشدد کرنے والی تنظیم کیخلاف پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا۔ طلباءتنظیم کے 6 کارکنوں نے ملکر کھیلنے پر لڑکے لڑکیوں کو بیٹ سے مارا لیکن جمعیت نے اس کی تردید کی۔طالبات نے بتایا کہ 6 افراد موٹر سائیکلوں پر آئے جس بیٹ سے ہم کھیل رہے تھے اسی سے انہوں نے لڑکے اور لڑکیوں کو پیٹنا شروع کردیا۔ طالبات نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ تشدد کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائی کرے۔ دریں اثناءاسلامی جمعیت طلبہ نے کہا ہے کہ اسے لڑکیوں کے کرکٹ کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ اسے یہ بھی اعتراض نہیں کہ لڑکے اور لڑکیاں مل کر کر کٹ کھیلیں۔ ناظم کراچی یونیورسٹی حسیب عالم نے کہا کہ جمعیت تو خود بیڈمنٹن کا ٹورنامنٹ کروا چکی ہے۔
کراچی