نندی پور پاور پلانٹ مکمل آپریشنل نہ ہوسکا، بننے والی بجلی مزید مہنگی

اسلام آباد (آن لائن) وزارت پانی و بجلی کی طرف سے مسلسل دعوؤں کے باوجود نندی پور پاور پلانٹ اب تک اپنی پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔وزارت پانی و بجلی منصوبے کی انتظامیہ کو ہٹانے کے باوجود پلانٹ کو پوری طرح آپریشنل نہیں کیاجاسکاجس سے اس پلانٹ پر بننے والی بجلی مزید مہنگی ہو رہی ہے اور اس پر نیپرا نے بھی تحفظات کااظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے ہٹائے گئے ایم ڈی نندی پور کیپٹن (ریٹائرڈ) محمود نے بھی ان خدشات کا اظہار کیا تھا کہ منصوبہ اپنی صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کی پوزیشن میں نہیں جب کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نندی پور میں بحالی کے اقدامات کے باعث اس کی پیداواری صلاحیت کم ہو کر220 میگاواٹ پر آ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران یہ منصوبہ صرف ایک دن اپنی پوری صلاحیت پر چل سکا جس کے بعد سے اب تک اس میں مسلسل فنی خرابیوں اور نقائص کے باعث پیداواری ہدف پورا نہیں ہو سکا۔ دوسری طرف نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے بھی اس بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ یہ پلانٹ جس قدر کم چلے گا اس سے بجلی پر اتنی ہی لاگت زیادہ آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...