کوئٹہ( اے پی پی )ڈی ایس ریلوے کوئٹہ فیض محمد بگٹی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر بم حملے کے بعد ریلوے تنصیبات اورٹرینوں میںحفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔بات انہوں نے پیر کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک کی حفاظت کیلئے گینگ مینوں کےساتھ لیویزاور ایف سی بھی تعینات ہوگی جبکہ ٹرینوں میں سکیورٹی اہلکاروںکی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ فیض محمد بگٹی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ محکمہ ریلوے کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کوہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایک سوال کی جواب میں انہوں نے بتایا کہ مچھ ، سبی اور چمن ریلوے سٹیشنز پر ریلوے پولیس کے کمانڈوزبڑھائے جارہے ہیں۔انہوں نے عوام اور مسافروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹرینوں میں سفر کے دوران مشکوک افراد اور اشیاءپر کڑی نظررکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کے بارے میں فوری طور پر پولیس یا متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔
سکیورٹی سخت
جعفرایکسپریس پر بم حملے کے بعد ریلوے تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی
Nov 03, 2015