نیویارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے کہا ہے کہ عوام تک خبریں پہنچانے کے عمل کے دوران گزشتہ دہائی میں 7 سو سے زائد صحافی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ تمام صحافی سچ کو سامنے لانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے ہمیں صحافیوں کی حفاظت کیلئے زیادہ اقدامات کرنا ہونگے تاکہ وہ آزادانہ ماحول میں صحافتی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔