نئی دہلی (آئی اےن پی )بھارتی مےڈےا نے دعویٰ کےا ہے کہ پاکستانی ہےکرز نے بھارتی فوجےوں کے موبائل فونز ہےک کرلےے تاہم محکمہ انفارمےشن اےنڈ ٹےکنالوجی نے اس طرح کی اطلاعات کی تردےد کی ہے۔پےر کو بھارتی مےڈےا کے مطابق اےک نجی کنسورشےم کا کہنا ہے بھارتی فوجےوں کے موبائل فونز اس وقت ہےک کرلےے گئے جب انہوں نے اپنے موبائل فونز پر نےوز سے متعلقہ اپےلی کےشن ڈاﺅن لوڈ کی اس دوران پاکستانی ہےکرز نے انکے فون ہےک کرلئے۔ بھارتی مےڈےا کے مطابق گزشتہ سال بھارتی انفوسک کنسورشےم مےں سائبر سکیورٹی کے محققےن نے پتہ لگاےا تھاکہ بھارتی دفاعی اہلکاروں کی بڑی تعداد کو دفاعی خبروں کی وےب سائٹس اور موبائل اپےلی کےشنز کے ذرےعے وائرس بھےجے جارہے ہےں۔
بھارتی میڈیا/ دعویٰ
پاکستانی ہیکرز نے ہمارے فوجیوں کے موبائل فونز ہیک کرلئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
Nov 03, 2015