علیحدگی کے بعد پہلا ٹیلیفونک رابطہ، عمران، ریحام میں 10 منٹ گفتگو

لندن / اسلام آباد (آئی این پی) عمران خان کا سابق اہلیہ ریحام خان کے ساتھ طلاق کے بعد پہلی بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں میں 10 منٹ تک بات چیت ہوتی رہی۔ ادھر ریحام خان نے اپنی اور عمران کی طلاق کے حوالے سے میڈیا میں جاری افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف باقاعدہ مہم چلائیں گی۔ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام نے کہا کہ آج کل وہ ذہنی سکون کیلئے لندن میں دوستوں اور فیملی کے ساتھ ہیں۔ عمران سے طلاق پر کوئی مالی مطالبہ نہیں کیا ہے۔ طلاق کا فیصلہ میری لندن روانگی سے محض چار روز قبل کیا گیا، اس سے قبل ہماری طلاق کے موضوع پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ انکے اور عمران خان کے درمیان کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی ’’شارٹ بریک‘‘ پر ہیں جس کے خاتمے پر انکی جلد پاکستان واپسی ہوگی۔ طلاق کے حوالے سے جتنی بھی افواہیں سرگرم ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں، وہ صرف اپنے شوہر کا ساتھ دے رہی تھیں۔ دوسری جانب عمران کے قریبی دوست زلفی بخاری نے بنی گالہ میں ان سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق زلفی بخاری نے ریحام خان کا پیغام عمران کو پہنچایا۔ زلفی بخاری نے عمران کی ہدایت پر ریحام خان سے لندن میں ملاقات کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...