پشاور میں نیب نے اختیارات کےناجائز استعمال اورکرپشن کے الزام میں اعلٰی افسران سمیت9افراد کوگرفتارکر لیا

Nov 03, 2015 | 15:50

ویب ڈیسک

قومی احتساب بیوروخیبر پی کے کے ترجمان کے مطابق گرفتارافرادمیں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ امبرعلی، ڈی جی انڈیپینڈینٹ مانیٹرنگ یونٹ ذوالفقارخان، کنٹریکٹر عبدالمصطفیٰ، تحصیل آفیسر انفراسٹرکچرمحمد بشیر، اکاونٹنٹ مقبول الرحمن اور اسسٹنٹ تحصیل آفیسرعبدالحمید شامل ہیں. گرفتار ملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے مانسہرہ اورطورغرکے ترقیاتی منصوبوں میں دس کروڑروپےکی کرپشن کی تھی. ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نےتمام ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا.

مزیدخبریں