دھرنا، کنٹینرز پکڑنے سے لاکھوں ڈالر نقصان ہوا: تاجر برادری

Nov 03, 2016

اسلام آباد (اے ایف پی) پاکستانی تاجروں نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے عمران خاں کے دھرنے سے نبٹنے کے لئے سڑکیں بلاک کرنے کے سلسلے میں 4 ہزار سے زائد کنٹینرز پکڑے تھے جس کی وجہ سے تاجروں کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے وائس چیئرمین چودھری سعید اقبال نے کہا بہت سے کنٹینروں میں ادویات اور جلد خراب ہونے والا مہنگا سامان ہے ابھی تک کنٹینرز واپس نہیں کئے گئے۔ پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر ظفر بختاوری نے بتایا کہ تاجروں کا لاکھوں ڈالر نقصان ہوا وقت پر سامان نہ پہنچانے کے باعث تاجروں کو جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔
تاجر برادری

مزیدخبریں