فیول ایڈجسٹمنٹ، نیپرا نے بجلی 2 روپے 70 پیسے یونٹ سستی کر دی

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 70پیسے فی یونٹ کمی کر دی ۔اطلاعات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 70پیسے کمی کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ستمبر کیلئے سستی کی گئی تاہم کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا¾ کمی کا ریلیف صارفین کو آئندہ بلوں میں دیا جائےگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق زرعی صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔
بجلی

ای پیپر دی نیشن