نااہلی کیلئے درخواست کارروائی کے بغیر ملتوی ڈرامے بازی کی سیاست چل رہی ہے، نہیں لگتا نواز شریف کی تلاشی ہو گی: جمشید دستی

Nov 03, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ملک میں ڈرامے بازی کی سیاست چل رہی ہے۔ عمران خان کو یوم تشکر منانے کی بجائے قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ ملک میں موروثی سیاست قائم ہے اور قائم رہیگی۔ مجھے نہیں لگتا کہ نواز شریف کی تلاشی ہوگی۔گزشتہ روز جمشید دستی لاہور ہائیکورٹ اپنی نا اہلی سے متعلق درخواست کی سماعت میں بیان رکارڈ کروانے کیلئے پیش ہوئے۔ جمشید دستی کو حلقہ این اے 178 مظفر گڑھ سے نااہل قرار دینے کیلئے فاروق خان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے، گزشتہ روز جمشید دستی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔ عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف پہلے کچھ ہوا، نہ اب ہوگا۔ جمشید دستی نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں، تمام سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے دماغی معائنے کرانے چاہیئں۔
جمشید دستی

مزیدخبریں