اسلا م آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد حنیف عباسی نے ٹیکس چوری اور اثاثے چھپانے کے الزام میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دینے کے لئے آئینی پٹیشن دائر کردی ہے، آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت اس حوالے سے دو الگ الگ پٹیشن ایڈووکیٹ اکرم شیخ کے توسط سے دائر کی گئی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خا اور جہانگیر ترین ٹیکس چوری اور مس ڈکلریشن کے مرتکب ہوئے ہیں اس لئے وہ آئین کے تحت پارلیمنٹ کی رکنیت کے لئے نااہل ہوچکے ہیں اس لئے استدعاہے کہ دونوں کی رکنیت ختم کرکے ان کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔
پٹیشن