' ”عمران خان کے ہاتھوں وصول کرونگا“ طالب علم نے گورنر خیبر پی کے سے ڈگری لینے سے انکار کردیا

پشاور (نیٹ نیوز) گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا سے پشاور یونیورسٹی کے طالب علم  نبی شاہ نے ڈگری لینے سے انکار کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے دو روز قبل موٹروے بند کرنے کے باعث دوستوں کا کانووکیشن میں نہ پہنچنے پر طالب علم پریشان تھا۔ کانووکیشن میں نبی شاہ کا نام پکارا گیا اور گورنر اقبال ظفر جھگڑا اسے ڈگری دینے لگے تو طالب علم نے لینے سے انکار کردیا اور ساتھ کھڑے وائس چانسلر سے کہا کہ وہ انہیں ڈگری دے دیں تاہم وائس چانسلر نے یہ ذمہ داری اٹھانے سے انکار کردیا یہ کہہ کر طالب علم ڈگری لئے بغیر واپس چلا گیا کہ اب ڈگری وہ عمران خان سے بنی گالہ میں لے گا۔
طالب علم انکار

ای پیپر دی نیشن