انیس قائم خانی‘ رئوف صدیقی کوسینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا

کراچی (وقائع نگار + خصوصی رپورٹر) دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کے الزامات میں ملوث پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی ضمانت پر رہا کردیئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کے الزامات پر پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم، پاک سرزمین کے انیس قائم خانی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کیں تھیں جس پر بدھ کو انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار رؤف صدیقی کو لینے کے لیے سینٹرل جیل پہنچے جہاں سے وہ پی آئی بی کالونی میں قائم ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پہنچے جہاں رؤف صدیقی کا استقبال اہلِ خانہ سمیت دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں نے کیا۔دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال سمیت دیگر رہنما انیس قائم خانی کی رہائی کے بعد انہیں لینے سینٹرل جیل پہنچے جہاں سے انہیں پاکستان ہائوس لے جایا گیا۔ علاوہ ازیں انیس قائم خانی جیل سے رہائی حاصل کرنے کے بعد پاک سرزمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاؤس پہنچ گئے، پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی رہائی کی خبر سنتے ہی کارکنا ن اور ذمہ داران کی بڑی تعداد مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس پہنچنا شروع ہو گئی تھی، انیس قائم خانی کی پاکستان ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں پاکستان ہاؤس میں آئے میڈیا کے نمائندوں اور کارکنان و عوام سے خطاب کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے تمام شرکاء کارکنان وعوام سے ااظہار یکجہتی پر شکریہ اد ا کیا، انہوںنے کہا کہ حق و سچ کے راستے پر چلنے کی وجہ سے تکلیفیں برداشت کیں۔ علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کی رہائی ہوا کا تازہ جھونکا اور نیک شگون ہے ، ہمارے تمام بے گناہ ساتھیوں ، میئر کراچی ، وسیم اختر ، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ، کنور نوید جمیل ، سید شاہد پاشا ، ارکان رابطہ کمیٹی قمر منصور ، گلفراز خان خٹک ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید سمیت ایم کیو ایم کے تمام بے گناہ کارکنان کو بھی رہا کرکے ایک مثبت قدم کا آغاز کیا جائے ۔ انہوں نے یہ بات رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالرؤف صدیقی کی رہائی کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...