پشاور(بیورورپورٹ)پشاور میں امیگریشن کی خصوصی عدالت نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں گرفتار افغان مونالیزا شربت گلہ نامی خاتون کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ فاضل جج نے کہا ہے کہ ایک خاتون ہونے کے ناطے شربت گلہ رعایت کی مستحق ہے تاہم جعلی شناختی کارڈ او ر ملک میں غیر قانونی طور پررہائش اختیار کرنا ایک بہت بڑا جرم ہے۔ پاکستان میں متعین افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی یقین دہانی کے باوجود افغان خاتون شربت گلہ کو رہائی نہ مل سکی جس پر افغان حکومت سمیت افغان عوام کو دکھ پہنچا ہے۔