ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں کو دوہری شہریت کی باقاعدہ اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کی مداخلت سے ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں کو دوہری شہریت کی سہولت حاصل ہو گئی ہے اور ڈنمارک کی حکومت نے پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں کو دوہری شہریت کی باقاعدہ اجازت دے دی۔ وزیر اعظم پاکستان کی منظوری کے بعد بیرون ملک پاکستانی یہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔ اس سہولت سے بیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کو فائدہ ہو گا۔ یوں وفاقی محتسب کی مداخلت سے بیرون ملک پاکستانیوں کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے جس پر انہوں نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حافظ احسان احمد کھو کھر نے بتایا کہ پاکستان کا اٹھارہ ملکوں کے ساتھ دوہری شہریت کا معاہدہ ہے جن میں برطانیہ ‘فرانس ‘اٹلی ‘بیلجئم ‘آئس لینڈ ‘ آسٹریلیا ‘نیوزی لینڈ ‘کینیڈا‘ مصر‘ اردن‘ شام‘ سوئٹزر لینڈ ‘ نیدر لینڈ‘ امریکہ‘ سویڈن ‘آئرلینڈ ‘بحرین اور فن لینڈ شامل ہیں۔
دوہری شہریت

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...