پانامہ لیکس: حکومت کا پروفیشنل انداز میں کیس لڑنے کا فیصلہ ‘ وکلاءسے رابطہ

ملتان (محمد نوید شاہ سے ) سپریم کوٹر میں پانامہ لیکس کے معاملہ پر درخواستوں کی سماعت کے باقاعدہ آغاز ہونے سے قبل حکومتنے بھی اپنی لیگل ٹیم کو مکمل تیاری کے ساتھ کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ہا¶س میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وکلاءسے رات گئے مشاورت جاری رہی جبکہ اس معاملہپر جماعت سے ہٹ کر سینئر وکلاءکی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت اس معاملہ پر انٹر نیشنل ایکسپرٹ لیگل فرم سے بھی رابطہ کر سکتی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اہم مرکزی رہنما¶ں اور وزراءسمیت کچھ اہم سیاسی رہنما¶ں نے اس معاملہ پر وکلاءکا ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وکلاءکے پینل ٹیم میں انٹر نیشنل ٹیکس لا فرموں سے قانونی رہنمائی حاصل کی جائے گی ذرائے نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ ن نے اس کیس کو سیاسی کی خالصتاً پروفیشنل انداز میں لنڑے کا فیصلہ کیا ہے حکومت نے گزشتہ رات مختلف ماہر وکلاءسے مشاورت کی بعدازاں مشاورت کے بعد ٹیم نے ملک بھر سے اہم ٹیکس اور انٹر نیشنل فرم و کمپنی لاز کے ماہر وکلاءکو بھی طلب کر لیا ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کی کاپیاں بھی حاصل کر لی گئی ہیں اور ان میں موجودہ قانونی نقائص کو بھی سامنے لایا جائے گا۔
پانامہ / حکومت/ وکلائ

ای پیپر دی نیشن