لاہور+سوہدرہ ( نامہ نگاران) باپ سے معمولی تنازعہ پر بیٹے نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا کر خود کشی کر لی ۔ تفصیل کے مطابق تلواڑہ کے رہائشی 19سالہ نوجوان عمر کا اپنے باپ سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر بیٹے نے طیش میں آ کر اپنے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جو بری طرح جھلس گیا۔ اسکو فوری طور پر سول ہسپتال وزیر آباد لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لا سکا اور دم توڑ گیا۔جوہر ٹاﺅن کے علاقے میں 6بچوں کے باپ نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 36سالہ سر فراز رنگساز کا کام کرتا تھا جبکہ اس کی بیوی ایف بلاک جوہر ٹاﺅن میں ایک نجی کمپنی کے دفتر میں صفائی کا کام کرتی ہے۔گزشتہ روز سرفراز کی بیوی نے ریسکیو 1122کو فون کر کے بتایا کہ اس کے شوہر نے زہریلی گولیاں کھا لی ہیں۔ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر سرفراز کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ سرفراز ہلاک ہو چکا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق میاں ، بیوی میں کافی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ شبہ ہے کہ سرفراز کو زہر دیا گیا ہے۔ تا ہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔
خود کشی