لاہور( سٹاف رپورٹر+نامہ نگار) لاہور کے کنال روڈ پر 2 دن سے جاری بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ کا دھرنا، مذاکرات کی کا مےابی کے بعد ختم ہوگیا، جبکہ بہاﺅالدین زکریہ یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے ےقےن دہانی کروائی ہے کہ جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں خوشخبری دی جائے گی۔ تفصےلات کےمطابق بہاﺅالدین زکریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلباءنے ڈگریاں نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے کنال روڈ بند کر دی تھی ، سی سی پی او لاہور امین وینس، ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف، سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ اور بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے طلبہ سے مزاکرات کئے۔ جس پر طلبہ نے جمعہ کو ہونے والی ایچ ای سی ، بی زی یو، اور سنٹرل کمیٹی کے ممبران کی میٹنگ پر امید لئے دھرنا ختم کر دیا۔ گذشتہ رات گئے تک جاری احتجاج اور دھرنے سے دھرم پورہ ، مال روڈ ، جے روڈ ، مسلم ٹاون ، گارڈن ٹاون اور دیگر علاقوں میں ٹریفک کی راونگی شدید متاثر ہوئی اور متعدد مقامات پر ٹریفک جام ہو گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔لاہور کیمپس کے طلبا کے احتجاجی دھرنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ لوگ گاڑیوں کی لمبی قطاروں میں گھنٹوں پھنسے رہے۔ شہریوں اور ٹریفک وارڈنز کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ کینا ل روڈ، جیل روڈ، مال روڈ، وحدت روڈ، کیمپس پل، برکت مارکیٹ ، کلمہ چوک ، بھیکے والا موڑ سمیت دیگر سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، لوگ جام ٹریفک میں گھنٹوں پھنسے رہے۔ شاہ عبداللطیف بھٹائی انڈر پاس پر کار سوار نوجوانوں نے رکاوٹیں نہ ہٹانے پر وارڈن عباس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بیر یئر ہٹا کر فرار ہو گئے۔
احتجاج ختم
لاہور: بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ کا دھرنا مذاکرات کے بعد ختم
Nov 03, 2016