پریٹوریا (اے ایف پی) جنوبی افریقہ میں انسداد کرپشن کے نگران ادارے نے صدر جیکب زوما پر الزامات کے سلسلہ میں رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ظاہر ہوتا ہے کہ جرائم کئے گئے۔ پراسیکیوٹرز مجرمانہ سرگرمیوں کی انکوائری کرے۔ رپورٹ 355 صفحات پر مشتمل ہے۔ ادھر ایوان صدر کے سامنے مظاہرہ ہوا۔ پولیس نے شرکاءپر ربڑ کی گولیاں چلائیں اور تیز دھار پانی پھینکا۔ اکنامک فریڈم فائٹرز (ای ایف ایف) کے حامیوں نے یونین بلڈنگ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔