کینیڈا:شہریوں کو اسلام سے متعارف کرانے کی سرگرمیاں، قرآن پاک کی تلاوت بھی سنائی گئی

Nov 03, 2016

اونٹاریو (اے پی پی) کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں تاریخ اسلامی کی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں مساجد کے دروازے کینیڈین عوام کے لیے کھولے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہملٹن شہر کی مساجد میں ہفتے بھر کے دوران مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ ہملٹن ڈاو¿ن ٹاو¿ن مسجد کے امام مسعود تورا نے اس جانب اشارہ کیا کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران اسلام مخالف بیانات کینیڈا کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔ اس سرگرمی میں حصہ لینے والے مقامی لوگوں کو قرآن کریم کی تلاوت سنوائی گئی اور دین اسلام کو بیان کرنے والے کتابچے تقسیم کئے گئے۔
اسلام متاثر

مزیدخبریں