پاکستان سپر لیگ ‘ دوسرے ایڈیشن کا 9 فروری سے آغاز‘شیڈول جاری

Nov 03, 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جہاں لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔ پانچ فرنچائز ٹیموں پر مشتمل پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز آئندہ سال نو فروری سے دبئی اور شارجہ میں ہو گا۔نو فروری کو افتتاحی تقریب کے بعد اسی دن دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔راؤنڈ میچز کے بعد ایونٹ کا پہلا اور دوسرا پلے آف بالترتیب 28 فروری اور یکم مارچ کو شارجہ جبکہ تیسرا پلے آف تین مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔27 دن تک جاری رہنے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے تاہم میچ کے انعقاد کا دارومدار سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

مزیدخبریں