ہرارے (سپورٹس ڈیسک )سری لنکا نے زمبابوے کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 225رنز سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ سری لنکن ٹیم نے دوسری اننگز 247رنز چھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کرکے میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 412رنز کا ہدف دیا ۔ زمبابوین ٹیم میچ کے آخری دن 90.3اوورز میں 186رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ زمبابوے کے کریمر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
ہرارے ٹیسٹ:سری لنکا نے زمبابوے کو 225رنز سے ہرادیا
Nov 03, 2016