ملکی معاشی ترقی تربیت یافتہ نوجوانوں کی معاونت کے بغیرممکن ہے: جنید ظفر

Nov 03, 2016

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) انسٹیٹیوٹ آف ٹور ازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ گوجرانوالہ کیمپس کے پرنسپل محمد جنید ظفر بھوپال نے کہا ہے کہ ٹی ڈی سی پی اور آئی ٹی ایچ ایم کے زیر اہتمام نوجوان نسل کو تربیت یافتہ افرادی قوت بنانے کیلئے قابل روزگار جدید کورسز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔نوجوان نسل یقینی روزگار کے مشن سے بھرپور فائد ہ اٹھائیں اور وہ ہنر مند بن کراپنے خاندان کے ساتھ ساتھ ملکی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ،کیونکہ ملکی معاشی ترقی تربیت یافتہ نوجوانوں کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ گوجرانوالہ کیمپس میں شیف اینڈ کوکنگ کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں