انتخابی مہم زور و شور سے جاری, ٹرمپ نے ہلیری کو بد دماغ کہا تو ، ہلیری نے اُنہیں جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیا

Nov 03, 2016 | 12:58

ویب ڈیسک

امریکا کا نیا صدر کون ہوگا؟ یہ جاننےکیلئے ایک ہفتے سے کم وقت رہ گیا ہے ،دونوں امیدوار ایک دوسرےکو نیچا دکھانے اور ووٹرز کو قائل کرنے کیلئے بھرپور تگ و دو کررہے ہیں ۔فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کو بد دماغ قرار دیا ،کہنے لگے ڈیموکریٹک امیدوار لاطینی باشندوں کو محفوظ مقام دینا چاہتی ہیں جو انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا،،گر وہ صدر بنے تو اِن باشندوں کو ملک سے باہر نکال دیں گے .دوسری جانب ہلیری کلنٹن نے ایریزونا میں اپنی حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کے کردار پر تنقید کی ، کہا جو شخص خواتین کو ہراساں کرتا ہے ،مسلمان،سیا فاموں اور لاطینی افراد کیلئے توہین آمیز زبان استعمال کرتا ہے اور ولادیمیر پیٹون کے گُن گاتا ہے ،ایسا شخص جمہوریت کیلئے خطرناک ہے ۔ ایک تازہ سروے کے مطابق ہلیری کی مقبولیے میں بہتری آئی ہے ۔رائٹرز کی جانب سے کی گئی پولنگ میں ڈیموکریٹک امیدوار کو ٹرمپ پر چھ فیصد کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

مزیدخبریں