بات معمولی سی تھی لیکن خرم نواز گنڈا پور اور نعیم الحق کے درمیان سخت گرما گرمی ہو گئی، دونوں رہنما ایسا آپے سے باہر ہوئے کہ میڈیا کی پرواہ کئے بغیر ایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ استعمال کئے گئے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت جملوں کا تبالہ ہوا، خرم نوازنے نعیم الحق کے لیے سخت الفاظ استعمال کئے، نعیم الحق بھی برابر جواب دیتے رہے۔ سیاسی رہنما اور میڈیا کے نمائندے جھگڑا دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ کیمرے کی آنکھ یہ تمام مناظر ریکارڈ کرتی رہی۔
شیخ رشید احمد نے فوری طورپر خرم نواز کو خاموش کروانے کی کوشش کی جبکہ نعیم الحق کو بھی ان کے ساتھیوں نے چپ کروانے چاہا۔ خرم نواز گنڈاپور میڈیا سے بات کئے بغیر ہی چلے گئے ، دھرنے اور لاک ڈاؤن پر سیاسی کزنوں میں کیا چل رہا ہے، یہ خرم نواز گنڈا پور اور نعیم الحق کے درمیان سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے جھگڑے نے بتا دیا۔