انڈین ساختہ 14 پونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن نالہ ڈیک سے برآمد۔ تفصیل کے مطابق نالہ ڈیک کے موضع جنڈیالہ کے مقام پر لوگوں کی نشاندھی پر ریت میں دبی 14 پونڈ وزنی P.5 اینٹی ٹینک مائن انڈین ساختہ ملی جس کی اطلاع انہوں نے مقامی پولیس کو دی جنہوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو اطلاع دی۔ انہوں نے موقع پر پہنچ کر اینٹی ٹینک مائن کو اپنے قبضہ میں لے کر ناکارہ بنایا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ ریاض احمد نے بتایا کہ یہ اینٹی ٹینک مائن قیمتی ہے اور چل جانے کی صورت میں خاصا نقصان ہوتا۔