اسلام آباد( محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا مسلم لےگ (ن) کے رہنماﺅں کے غےر رسمی اجلاس مےں اس بات کا فےصلہ کےا گےا مسلم لےگ (ن) اپنی سےاسی قوت کے اظہار پر کوئی کمپرو مائز کرے گی اور نہ ہی مائنس ون ےاتوٹو فارمولہ قبول کےا جائے گا مسلم لےگ (ن) رےاستی اداروں سے تصادم کی پالےسی اختےار نہےں کرے گی اس باکا فےصلہ سابق وزےر اعظم محمد نواز شرےف کی زےر صدارت پنجاب ہاﺅس مےں منعقدہ مسلم لےگی رہنماﺅں کے اجلاس مےں کےا گےا مشاورتی اجلاس کے دو سےشن ہوئے اجلاس مےں چوہدری نثار علی خان ۔وفاقی وزراءاحسن اقبال ، خواجہ سعد رفےق ، مشاہد اللہ خان ، ڈپٹی سپےکر مرتضی جاوےد عباسی ، وزےر مملکت برائے اطلاعات و نشرےات مرےم اورنگ زےب ، وزےر مملکت برائے انفارمےشن ٹےکنالوجی انوشہ رحمنٰ ، چوہدری جعفر اقبال ، مسلم لےگی رہنما چوہدری محمد رےاض ، سےنےٹر نزہت عامر ملک رےاض اےم اےن اے ،طارق فاطمی ، مےئر اسلام آباد شےخ ا نصر عزےز طلال چوہدری جاوےد لطےف اور دےگر رہنماﺅں نے شرکت کی اس موقع پر مسلم لےگی رہنماﺅں نے مےاں نواز شرےف سے کہا کہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے چوہدری رےاض نے کہا کہ پرانے ناراض مسلم لےگی کارکنوں کو راضی کےا اور ہر ڈوےژن کی سطح پر ورکرز کنونشن منعقد کئے جائےں ۔نواز شریف نے مشاورتی اجلاس کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تصادم کی راہ اختیار نہیں کی بلکہ ہمارے ساتھ تصادم کیا گیا‘ کوئی بے اصولی کی اور نہ ہی آئندہ کچھ کریں گے‘ اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں‘ عوام 2018 میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔ مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے ہی آیا ہوں۔ مقدمات سے گھبرانے والا نہیں ہوں اقتدار نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ مائنس فارمولے کے حوالے سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لی جائے گی، پارٹی فیصلوں کا اطلاق مجھ سمیت سب پر ہو گا۔ انہوں نے کسی بھی طور جذباتی ردعمل نہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ اصولی فیصلے کرنے کا وقت ہے، اصولوں پر کھڑے رہیں تو پھر دیکھیں ہمیں کون ہٹاتا ہے،۔ پارٹی رہنماﺅں نے نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق دریافت کیا،نوازشریف کا پارٹی رہنماﺅں سے کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نوازکو آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کی خاطر جو بھی فیصلہ کریں گے اس پر قائم رہنا پڑے گا۔ قبل ازےں سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ ان کے استقبال کے لیے راجہ محمد ظفر الحق ۔خواجہ سعد رفیق، مشاہداللہ خان ، پرویز رشید ، آصف کرمانی، چوہدری تنویر، راجہ ظفر الحق، محسن رانجھا، امیر مقام اور دیگر مسلم لیگی رہنما ایئرپورٹ پر موجود تھے، نواز شریف کو پہلے راول لانج لایا گیا، سابق وزیر اعظم انتہائی سخت سکیورٹی میں پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ ایئر پورٹ سے پنجاب ہاﺅس کیلئے روانہ ہوئے ، سےکیورٹی وجوہات کے باعث کارکنوں کو ایئر پورٹ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تا ہم اس کے باوجود کچھ کارکنان علی الصبح ایئر پورٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئے ، پنجاب ہاﺅس پہنچنے پر نواز شریف نے پارٹی رہنماﺅں سے مختصر اجلاس کے دوران اہم امور پر مشاورت کی ۔
مسلم لیگ/ فیصلہ
مسلم لیگ ریاستی اداروں سے ٹکرا¶ کی پالیسی اختیار نہیں کریگی‘ اجلاس میں فیصلہ
Nov 03, 2017