شکرگڑھ/ چک امرو (نامہ نگاران) بھارتی سکیورٹی فورسز کی ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے رینجر اہلکار اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ جمعرات کی سہ پہر بھارتی سیکیورٹی فائرنگ نے ورکنگ باﺅنڈری کے علاقوں بھوپالپور، تغلپور، اگور اور چک نہالہ کے علاقوں پر گولہ باری شروع کر دی۔ بھارتی فائرنگ سے رینجر اہلکار عبدالغفار اور تغلپور کا صابر، بھوپالپور کی نثار بی بی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا، رینجرز کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی، دشمن کے نقصان کی اطلاعات، واقعہ کے بعد علاقہ کے رہائشیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، علاقہ مکینوں نے محفوظ مقامات پرمنتقل ہونا شروع کر دیا، فائرنگ سے متاثرہ علاقہ مکینوں کےلئے ڈی سی نارووال عنان قمر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر عامر شہزاد کنگ اور انتظامیہ نے قصبہ چک امرو اور دیگر محفوظ مقامات پر ریلیف اور میڈیکل کیمپ قائم کر دیئے۔ زخمیوں کو لانے اور طبی امداد کی فراہمی کےلئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
بھارتی فائرنگ
شکرگڑھ: ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ
Nov 03, 2017