حما د صدیقی کی حوالگی، حکومت پاکستان نے دبئی پولیس سے رابطہ کرلیا

کراچی(کرائم رپورٹر) سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کو واپس لانے کے لیے پاکستانی حکومت نے دبئی پولیس سے رابطہ کرلیا اس سلسلے میں دبئی پولیس کو ایک درخواست دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں ڈیرہ دبئی کے اپارٹمنٹ سے پکڑا جانے والا ملزم حماد صدیقی گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگا کر ڈھائی سو سے زائد افراد کو ہلاک کرنے سمیت سنگین جرائم میں مطلوب ہے اس لیے اسے پاکستان کے حوالے کیا جائے واضح رہے کہ ملزم حماد صدیقی جو ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کا انچارج تھا کو گزشتہ دنوں دبئی میں گرفتاری کے بعد دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا تاہم اب اسے دبئی پولیس کے ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ہے پاکستانی حکام کی دبئی پولیس کو دی گئی درخواست پر جلد ہی ملزم حماد صدیقی کو پاکستان کے حوالے کیے جانے کا فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد ایف آئی اے اور پولیس کی خصوصی ٹیم اسے واپس لانے کے لیے دبئی جائے گی۔
حماد صدیقی/ حوالگی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...